
سید ناصرشیرازی کی وفد کے ہمراہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے تنظیمی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی، اراکین ضلعی کابینہ بھی موجود تھے۔
علی امین گنڈاپور نے صوبہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی نشاندہی پر ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی جگہ پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے موقف کے ساتھ ہیں۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے آخر میں ملکی صورت حال پر میڈیا بریفنگ ہوئی۔