عزاداری کے راستوں پر بلدیاتی مسائل، ایم ڈبلیو ایم وفد کی ناصر شاہ سے ملاقات
مجالس اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر موجود بلدیاتی مسائل پر تیار کی گئی رپورٹ پیش کی۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں محرم الحرام میں عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔
وفد نے صوبائی وزیر بلدیات کو ماہ محرم الحرام میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر موجود بلدیاتی مسائل پر تیار کی گئی رپورٹ پیش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں اہم شیعہ رہنماؤں کا قاتل کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ماہ محرم الحرام سے قبل تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مولانا محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک غلام عباس، میر تقی ظفر اور عسکری رضا شریک تھے۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے ماہ محرم الحرام میں پیش آنے والے مسائل کے سلسلے میں شہر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر جناب لئیق احمد سے بھی ملاقات کی تھی۔