پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلمان حیدرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں سید سلمان حیدر رضوی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

اپنے مذمتی بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ معروف شیعہ رہنماء سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سلمان حیدر کا قتل شہر قائد کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شہید سلمان حیدر پاسبان عزا اور آل پاکستان زیارات کاروان آپریٹر کے سیکرٹری جنرل، مسجد و امام بارگاہ خیر العمل ٹرسٹ کے ذمہ دار اور معروف شیعہ رہنماء ایس ایم حیدر مرحوم کے بیٹے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاسبان عزاء کے رہنما سلمان حیدرکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاسبان عزا کے جنرل سیکریٹری سید سلمان حیدر رضوی کو شہید کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button