اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کیلئےمجلس وحدت کی کوششیں حوصلہ افزا ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سےدیئے گئے عشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں وحدت و اخوت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں حوصلہ افزا ہیں۔مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات مقدسہ امت مسلمہ کے لیے مرکز اتحاد ہے۔رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اپنے خطبات میں واضح کر چکے ہیں کہ استکباری اور اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو تفرقہ بازی کے ذریعے آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنے اور خود حکمرانی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ایسے حالات میں امت اسلامیہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔عالم اسلام کے قائدین اور سرکردہ شخصیات کو ان سازشی عناصر سے چوکنا رہنا ہوگا۔عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قائد سرزمین پاکستان پر اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے بعد آج بھی ایران صہیونیوں کے ناپاک عزائم کے مقابلے میں مضبوط اور ثابت قدم ہے۔ایران دنیا کی مظلوم اقوام بالخصوص فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے نظریات کے دفاع سے بھی غافل نہیں۔مجاہدین اسلام اورمقاومتی محاذ سے وابستہ تحریکوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی ہمارا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کےدرمیان اسلامی وحدت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے اسے اولین فریضہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کا وفد سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کے سربراہی میں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ مختلف مسالک کے علماء سے ملاقاتیں اورکانفرنسز میں شریک ہورہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button