پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیلاب متاثرین کی امداد، ایم ڈبلیو ایم نے سندھ میں 10 خیمہ بستیاں قائم کردیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اب تک المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ کی جانب سے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں10 خیمہ بستیاں لگائی جاچکی ہیں جن میں تقریبا 2000 دو ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ خیمہ بستیوں کے علاوہ بھی سینکڑوں خاندانوں کو خیمے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ہزاروںخاندانوں میں مکمل راشن کی تقسیم کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ میڈیکل کیمپ، مچھر مار اسپرے، مچھر دانیوں کی تقسیم، 20000 بیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین میںلباس کی تقسیم، اور ہزاروں خاندانوں میں پکے ہوئے کھانے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

موسم سرما کی آمد اور سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے کمبل، گرم لباس اور مزید خیموں کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی امداد کی جاسکے۔

المجل ویلفیئر آرگنائزیشن کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے باخبر رہنے کیلئےہمارا پیج وزٹ کریں

https://www.facebook.com/MajlisWelfareOrganization/

مخیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button