گزشتہ 6ماہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین گزشتہ 6ماہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس بات کا اظہار مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلعی کابینہ کے ہمراہ توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں تحصیل جھٹ پٹ کے گاؤں ببر جمالی پہنچے۔ اس موقع پر گوٹھ ببر جمالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو الٰہی اہداف اور ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سے آشنا کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں الٰہی انقلابی اہداف کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ شامی سفیر سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہم سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس لئے کہ ہم مستضعفین اور محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ماہ رجب مولا علی شیر خدا علیہ السلام کا مہینہ ہے۔ جو غریبوں اور مسکینوں کا خیال رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے دور میں جو عادلانہ نظام قائم کیا وہ آج بھی نمونہ عمل ہے۔ اس موقع پر گوٹھ ببر جمالی میں نئے یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔