
ایم ڈبلیوایم انٹرپارٹی الیکشن ، کون کون نئے چیئرمین کی کرسی کی دوڑ میں شامل ہے ؟؟؟
شیعہ نیوز کے ذرائع کے مطابق اس انٹرا پارٹی الیکشن میں موجودہ چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نئےچیئرپرسن کے انتخاب کیلئے مرکزی کنونشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیوایم کا مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس پر سال اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہوتا ہے، جبکہ پارٹی چیئرمین کے انتخاب کے انتخاب کیلئے انٹراپارٹی الیکشن ہر تین برس منعقد ہوتے ہیں۔
تنظیمی دورانیہ سال 2022 تا 2025 کے اختتام پر نئے سیشن کے آغاز اور نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کیلئے ملک بھر سے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی عہدیداران اور مرکزی قائدین اسلام آباد میں جمع ہورہے ہیں جہاں 18 تا20 اپریل اجلاس منعقد ہوگا ۔
تنظیمی کارکردگی رپورٹس کی پیشکش کے علاوہ کے دستوری ترامیم کی منظوری ،قرآنی، احکامی اور عقائد کی کتب سمیت تنظیمی لٹریچر پر مبنی سوالات کے امتحانات کا انعقاد ہوگا ، عزاداری کانفرنس، کربلائے عصر فلسطین کانفرنس، اور استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی، جبکہ آخری روز نئے پارٹی چیئرمین کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل یاترا سے واپس آنے والا جعلی پاکستانی پیر مدثر شاہ تشیع اور برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف سرگرم عمل
شیعہ نیوز کے ذرائع کے مطابق اس انٹراپارٹی الیکشن میں موجودہ چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے مدمقابل موجودہ کوچیئرپرسن علامہ سید احمد اقبال رضوی ، گلگت بلتستان کے نامور مذہبی رہنما اور ہردلعزیز شخصیت آغا علی رضوی موجود ہوں گے۔
51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیا جائے اور وہ آئندہ تین برس کیلئے ایم ڈبلیوایم کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔