پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس و دیگرقائدین کی سید فخرعباس نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے برادر سید فخر عباس نقوی کو شجرہ طیبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کامرکزی صدر بننے پر امامیہ جوانوں بالخصوص برادر سید فخر عباس نقوی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے اپنے تہنیتی پیغام میںاس امید کا اظہار کیا کہ سید فخرعباس نقوی بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں راہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے اور اس الہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میںکریں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button