پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کراچی نے 22 اکتوبر کو امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے فلسطینی مظلوم عوام پر اسرائیلی و امریکی سفاکیت کے خلاف امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ترجمان نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کی فلسطینی مسلمانوں پر بربریت کے خلاف حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ میں ترجمان نے ریلی میں خواتین، مرد اور بچوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ریلی 22 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر کو ہوگی جس کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوگا جو امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کرے گی۔ ریلی میں شرکت کے لئے شہر بھر سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button