پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہدائے راہِ مقاومت کا خون جلدرنگ لائے گا، ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں تقریب

تقریب میں نوحہ خوانی شیراز شاہ زیدی، اکبر علی نے کی۔ اس موقع شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش کی اور شمع روشن کئے اور مدافان حرم بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے زندگی پر ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی

شیعہ نیوز : اسرائیلی اور اس کے حواریوں کو مشرق وسطیٰ میں شدید ناکامی کا سامنا ہے، آپریشن طوفان الاقصٰی میں مقاومتی تنظیموں کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی، شہدائے رائے مقاومت کا خون رنگ لائے گا، انشاءاللہ بہت جلد غاصب اسرائیل کا وجود اس خطہ سے ختم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حیات عباس نجفی، ناصر الحسینی نے دعا کمیٹی کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ واردعائیہ اجتماع سے اپنے مشترکہ خطاب میں کیا۔ تقریب میں حزب اللہ لبنان، انصار اللہ یمن، حماس، شہید حسن نصر اللہ و رفقاء اور شہدائے فلسطین، لبنان کے شہدائے کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس (ر)قاضی فائز عیسیٰ پر پھٹ پڑے

تقریب میں نوحہ خوانی شیراز شاہ زیدی، اکبر علی نے کی۔ اس موقع شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش کی اور شمع روشن کئے اور مدافان حرم بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے زندگی پر ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی اور عاشقان مقاومت نے پھولوں کے گلدستے شہیدوں کی تصویروں کے سامنے رکھ کے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں اراکین انجمن شہدائے عباس، علم کمیٹی، انجمن اہلیان حسینیہ، انجمن در بتولؑ، جانثاران حسینؑ و دیگر شخصیات، شاہ نواز، مولانا مختار علی، عظیم جاوا، علی رضا، محمد رضا، حمزہ طارق، شباب زیدی نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button