اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اعلان کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل تشکیل دے دی ہے۔

وحدت میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ سید غلام شبیر بخاری نے برادر آصف رضا کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی، برادر سید عدیل عباس زیدی کو مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی اور مولانا علی انور جعفری کو ممبر تنظیم سازی کونسل مقرر کیا ہے۔

تنظیم سازی کونسل جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیم سازی کونسل کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button