
ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کا پاراچنار مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
شعیہ سنی عمائدین کو چاہیے کہ وحدت کا مظاہرہ کریں، 12 دن سے جرگے کے لوگون کو ذلیل کیا جا رہا ہے اگر ہمیں مارنا ہے تو ایک بار ہی ہمیں مار دو ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ روڈ کو کھولا جائے کرم کے باسیوں کی زندگی بحال کی جائے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کی جانب سے تکریم شہداء کانفرس کا انعقاد مدرسہ شہید سید عارف حشیعہسین الحسینی میں ہوا ، جس میں صوبائی صدر علامہ جانزیب علی جعفری ، جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی ، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ زاہد عباس کاظمی ، ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین ، صدر تحریک حسینی پاراچنار علامہ تجمل حسین، علامہ نذر حسین ،علامہ عابد حسین شاکری ، علامہ احسان محسنی اور صوبائی کابینہ و ضلی صدور نے شرکت کی-
کانفرنس کہ آغاز میں شہداء پاراچنار کہ لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی، جس کہ بعد مقررین نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال اور حکومتی لاپرواہی اور گرینڈ جرگہ کہ مکمل ناکامی کہ بارے میں شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ یہ جرگہ جو کہ 12 دن سے جی او سی کی نگرانی میں ہورہا ہے سوائے ہمارے مشران کی تذلیل اور ٹائم کہ ضائع کہ سوا کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ریاست نتائج کی پرواہ کیے بغیر قتل عام کررہی ہے، حماس
مقررین نے کہا کے پاراچنار میں ادویات کی کمی گھی چینی خوراک کی کمی ہےابلے ہوے چاول کھا رہے ہیں، اپریشن بعد میں کروپہلےہمارے جانیں بچاو. وہ لوگ کہاں فرار ہو گے جنہوں نے کانوے پر فاہرنگ کی ،شعیہ سنی عمائدین کو چاہیے کہ وحدت کا مظاہرہ کریں، 12 دن سے جرگے کے لوگون کو ذلیل کیا جا رہا ہے اگر ہمیں مارنا ہے تو ایک بار ہی ہمیں مار دو ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ روڈ کو کھولا جائے کرم کے باسیوں کی زندگی بحال کی جائے۔
مطالبات:
- پاراچنار میں انسانوں کو ادویات خوراک فراہم کئے جائے
- دوسو سے ذیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں اب تک ،ایسے حالات میں شعیہ و سنی اپنے دفاع کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں
- ہمارا مطالبہ ہے کے اس جنگ کو روکا جائے
- ریاست اپنی زمہ داری نبھائے اور امن قائم کرے
- ال پارٹی کانفرنس کا اعلان کرتے ہیں
- جرگہ بہت ہوئے ہیں جرگہ نتیجہ خیز نہیں ہوتا، اہلسنت و تشیع دونوں کی خواہش ہے کے کہ امن قائم ہو
مقررین نے کہا کہ روڈ فوراً کھولا جائے ورنہ ہم ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج کی کال دینگے اور خود یہ روڈ کھولے گے۔
کانفرنس میں صحافی حضرات نے بھی شرکت کی اور کانفرس کہ اختتام پر میڈیا ٹاک بھی کی گئی –
آخر میں صوبائی صدر علامہ جانزیب علی جعفری نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس صوبائی شوریٰ و تکریم ش ہ داء کانفرنس کا اختتام کیا۔