پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی امیر عباس کربلائی پنجاب بیت المال کے ممبر نامزد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے رکن حاجی امیر عباس مرزاکربلائی بیت المال پنجاب کے ممبر نامزدہوگئے ہیں۔ ان کی نامزدگی کا باقائدہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان الحاج حیدرعلی مرزا کے فرزند اور ایم ڈبلیوایم عزاداری کونسل پنجاب کے رکن حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کو بیت المال پنجاب کا ممبر نامزد کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں دینی مدارس نے تعلیمات قرآن ومکتب اہل بیت ؑ کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا

حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کی ممبر بیت المال پنجاب نامزدگی کا باقائدہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا، ایم ڈبلیوایم مرکزی وصوبائی قائدین نے حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کی نامزدگی پر نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button