سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا انتقال، ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار افسوس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی و دیگر مرکزی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم قائدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر اہلخانہ اورپارٹی اراکین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔مرحوم ایک دوراندیش اور نڈر سیاستدان تھے۔انہوں نے ہمیشہ تکفیری دہشتگردگروہوں کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر کھل کر بات کی، ملک دشمن قوتوں کے خلاف مرحوم نے ہمیشہ ایم ڈبلیوایم کے موقف کو سپورٹ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں مشہد، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی ممبران اسمبلی کے ہمراہ حرم امام رضاؑمیں حاضری
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ رحمان ملک ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لئےکوشاں رہے ،مرحوم رحمان ملک فلسطین و کشمیر اور یمن کے مظلوموں کی توانا آواز تھے ۔خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔