
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غریب کی جیب پر ڈاکا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن اور ظالمانہ فیصلہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے۔
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی اور ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول 5روپے فی لیٹر مہنگا کرنا عوام دشمن اقدام ہے، ڈیزل 11روپے فی لیٹر مہنگا، مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرایا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں، پاکستان میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور کس کے ایماء پر ہورہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: مدرسے میں 4 بچوں کے ساتھ ڈھائی ماہ تک جنسی زیادتی کرنے والےکالعدم سپاہ صحابہ کے2 قاری گرفتار
ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ غریب کی جیب پر ڈاکا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن اور ظالمانہ فیصلہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے، حکومت کو عوامی مشکلات کا ادراک نہیں، قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی مسائل میں براہِ راست اضافہ ہوگا، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آئے گا۔