پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین پر بائی روڈ پابندیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اہم اجلاس، کراچی سے ریمدان بارڈر تک مارچ کے اعلان کی حمایت

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں زائرین پر عائد بائی روڈ سفری پابندیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی۔

اجلاس میں علامہ اصغر عسکری، علامہ زاہد کاظمی، سالار زاہد حسین کاظمی، سالار منظور علی، سالار سید فیضان شاہ کاظمی، سالار محمد حسین شیرازی اور دیگر اہم شخصیات وسالاران کی شرکت۔

اجلاس کے دوران زائرین کو درپیش مشکلات، حکومتی وزراء سے ہونے والے مذاکرات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وائس آف کاروان سالار کی جانب سے غیر مصدقہ افراد کی جانب جاری غیر ضروری اعلامیہ کو بھی متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔ بلکہ وائس آف کاروان ایسے فعل کی متحمل نہیں۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ "اگر حکومت نے زائرین کے مسائل حل نہ کیے اور بائی روڈ سفر کی اجازت نہ دی تو 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک تاریخی مارچ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے زائرین اور کاروان سالار اس مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے رابطے میں ہیں، حتیٰ کہ وہ افراد بھی تیار ہیں جن کے ویزے تاحال نہیں لگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کی روشنی میں اٹھایا جا رہا ہے، جس کی اجلاس میں شریک تمام سالاروں اور رہنماؤں نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button