پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مہنگائی کے خلاف احتجاج جرم بن گیا، راجن پور سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان گرفتار
دو کارکنوں مہر علی رضا و مہر ولی محمد کو گھر سے زبردستی گرفتار کر لیا گیا۔
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راجنپور کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا جرم بن گیا پنجاب پولیس کی جانب سے MWM کے رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کر دی گئی اور دو کارکنوں مہر علی رضا و مہر ولی محمد کو گھر سے زبردستی گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں لگائی گئی آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے، قائد حزب اختلاف کاظم میثم
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین کی جانب سے اس شرمناک اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت سے ایم ڈبلیوایم اور تحریک انصاف کے تمام گرفتار کارکنان و عہدیداران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔