
ایم ڈبلیوایم وفد کی صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم سے ملاقات
ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
شییعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا عبدالوحید اختر صدر جمعیت اتحاد العلما جنوبی پنجاب، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما مولانا سید فرخ مہدی، مولانا غدیر شیرازی، سید جواد رضا جعفری، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور قاضی محمد علی علوی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پسند کی شادی پر خاتون کا قتل آئینی و قانونی ضابطوں کے منافی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کے لیے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام اسلام کا حقیقی درس ہے۔