چہلم شہید سید حسن نصراللہ، ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں عظیم الشان کانفرنس
فلسطین جہاد اسلامی کے ترجمان احسان عطایا اور حزب اللّٰہ لبنان کے رہنما سید ابراہیم نے بھی ویڈیو لنک پر خطاب کیا اور حماس و حزب اللہ کی حمایت اور ظالم امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاجات و کانفرنس منعقد کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مُسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن اور دیگر ملی تنظیمات کے زیر اہتمام سردار مُق اوم ت شہید سیّد ح س ن ن ص ر اللّٰہ و دیگر شہدائے راہ الق دس کی عظیم الشان مرکزی مجلس چہلم و شہدائے مُق اوم ت کانفرنس کا نشتر پارک کے تاریخی گراؤنڈ میں انعقاد، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری مُحمد حسین نے حاصل کی، نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دئیے ، دینی مدارس اور اسکولوں کے بچوں نے فلسطینی و لبنانی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیبلو پیش کیا۔
اجتماع سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان قائد وحدت ناصر ملت سینیٹر علّامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری حفّظہ اللّٰہ نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں سینیئر رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ صدیقی ، رہنما پاکستان عوامی تحریک ظفر اقبال ،مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سیّد احمد اقبال رضوی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ سیّد باقر عباس زیدی ، جنرل سیکریٹری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابرابومریم ، خطیب اہل بیت علامہ فرقان حیدر عابدی ، صدر ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کراچی مولانا مُحمد حسین رئیسی ،مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، صدر ایم ڈبلیوایم کراچی مولانا صادق جعفری ، مرکزی رہنما ح ز ب اللّٰہ لبنان ابراھیم موسوی، مرکزی ترجمان ح م اس موسیٰ ابو المرزوق ، ترجمان ح م اس غزہ سعیدالہندی اور نائب امیر جہ اد اسلامی فلسطین احسان عطایا نے آن لائن خطاب کیا جبکہ مولانا حیات عبّاس نجفی نے مترجِم کے فرائض انجام دئیے، بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ و منقبت خواں احمد رضا ناصری نے ترانہ شھادت پیش کیا، آخر میں حیدری دائرے نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی، سیکورٹی کے فرائض وحدت یوتھ کے رضاکاروں نے انجام دئیے۔
اس موقع پر چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، صدر جعفریہ الائنس علامہ سیّد رضی جعفر نقوی، رہنما جماعت اسلامی اسد اللّٰہ بھٹو ،محمد حسین محنتی، قائدین جماعت صوفیہ نور بخشیہ امامیہ، صدر مجلس ذاکرین امامیہ کراچی جناب علامہ نثار احمد قلندری ،آغا سبط حیدر ، مولانا سیّد علی مرتضیٰ زیدی ، مولانا اصغر حسین شہیدی ،مولانا صادق رضا تقوی، مولانا حیدر عباس عابدی، یعقوب شہباز، صدر مرکزی تنظیم عزا غفران مجتبیٰ نقوی، رہنما بوتراب اسکاؤٹ گروپ مہدی عباس ،صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن ظفر حیدار، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن ، پیام ولایت پاکستان اور جعفریہ ارگنائزیشن و دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں علماء کرام ، ذاکرین ، مذہبی ، سیاسی ،سماجی شخصیات ،نوحہ خوان ،سوز خوان ،شعراء اہل بیت ، ناظمین محفل و مجالس سمیت ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی عاشقان شہداء اسلام نے شرکت کی جنھوں نے ہاتھوں میں شہید سیّد کی تصاویر ، ح ز ب اللّٰہ ، فلسطین، پاکستان اور ایم ڈبلیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔
ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام علماء، ذاکرین، ملی تنظیموں، ماتمی انجمنوں اور اداروں اور مومنین و مومنات کو کہ جنہوں نے مرکزی چہلم شہید سید و شہدائے مقا و م ت میں بھرپور شرکت کرکے تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا، یہ اجتماع ملی اتحاد، شہداء سے تجدید عہد اور فلسطین و لبنان کے مظلومین سے عشق و محبت اور یکجہتی کا اظہار تھا۔ خدا ہم سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔