پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کتب خوانی مقابلے کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے شعبہ تربیت کی جانب سے پہلے کتب خوانی مقابلے کی کامیابی کے بعد اسی سلسلے میں دوسرے مقابلہ کتب خوانی کا انعقاد کیا جارہا ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے طلباء میں مطالعہ کے فروغ کے لئے کتب خوانی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے میڈیا سیل انچارج کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے شعبہ تربیت کی جانب سے پہلے کتب خوانی مقابلے کی کامیابی کے بعد اسی سلسلے میں دوسرے مقابلہ کتب خوانی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں گرانقدر کتاب "ڈھائی سو سالہ انسان” کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں

انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں حکومت اسلامی کے قیام کے لئے آئمہ طاہرین (ع) کی سیاسی جدوجہد کا ذکر کیا گیا ہے۔ مقابلے کی تیاری کے لئے قاریئن کو کتاب کی ہارڈ کاپی مہیا کی جائے گی، جبکہ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ٹاپ تین قارئین کو قیمتی انعامات اور باقی شرکت کنندگان کو بھی تحائف سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے اعلان کے بعد رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کتب بینی سے شغف رکھنے والے قارئین جلد رجسٹریشن کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button