پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے وفد کی ملاقات
شیعہ نیوز: چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مجلسِ وحدت مسلمین پاراچنار کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں تحصیل صدر ایم ڈبلیو ایم پاراچنار سید مسرت کاظمی، سنیئر نائب صدر سید خان لالا، حسن علیشاہ، جلیل سر، مرتضیٰ علی، آغا سید ثقلین حیدر، ارشاد حسین، سید جاسم حسین، محمد بنگش اور سید وکیل حسین شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جاوید حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاراچنار کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن کے موقع پر پاراچنار کے شیعہ، سنی عوام کے اتحاد و وحدت اور پاراچنار کابینہ، اراکین و الیکشن ٹیم کی کاوشوں کو سراہا.