پی ٹی آئی، مجلس وحدت مسلمین و دیگر اپوزیشن جماعتوں کا ضمنی انتخابات کے بعد جلسوں کا فیصلہ
پنجاب میں کن کن اضلاع میں جلسے ہونگے؟ کمیٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے بعد جلسوں کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس حوالے سے کمیٹی نے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، ریحانہ ڈار، مہر بانو قریشی، زرتاج گل، کنول شوذب، ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر شامل ہیں۔ پنجاب میں کن کن اضلاع میں جلسے ہونگے؟ کمیٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک نے اسرائیل کا مقابلہ کیا، مشاہد حسین سید
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلسوں کے شیڈول کے حوالے سے کمیٹی نے آئندہ ہفتے لاہور میں اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں جلسوں کیلئے اضلاع کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ جلسے ضلعی سطح پر کئے جائیں گے، ان جلسوں میں تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔