
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کراچی، ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے وفود کی ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے پولیٹکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سے ملاقات کی۔
ایم ڈبلیو ایم وفد میں ڈویژنل رہنماء مولانا ملک غلام عباس، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کاظم عباس، ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی شامل تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں گزشتہ 6ماہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں
اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی اور کرنل (ر)حاکم بھی شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستان کی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔