پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے گاؤں حاجی شاہ نواز خان ڈومکی اور گوٹھ سراج احمد ڈومکی میں غریب کسانوں میں کپڑے تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہئے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کو غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مولا علیؑ مسئلہ خلافت میں ابوبکر سے ناراض تھے، علامہ امین شہیدی

سردی کے موسم میں گرم کپڑے اور کمبل ہر گھر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔ بدقسمتی سے مل مالکان کماد کی فصل سرکاری ریٹ پر خرید کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ بااثر اور بے رحم سرمایہ دار غریب کسان کی محنت کا حق ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ مل مالکان ایک مافیا کی طرح کسان کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم مستضعفین محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button