پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خیبرپختونخواہ، بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے7 امیدوار فاتح قرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین کے 7 امیدوارکامیاب ہوگئے ۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئےکے مطابق تحصیل چیئرمین پاراچنار کی نشست پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار آغا مزمل حسین فصیح کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ مزید 6 مرد وخواتین کونسلرز فتح یاب ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایک ووٹ کیلئے فرقہ وارانہ ”بنیاد اسلام بل“ کو بحال کرنے کا معاہدہ تشویشناک ہے

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ارشاد حسین جنرل کونسلر طوطکی 12، سید وکیل حسین کسان کونسلر طوطکی 43، عابد حسین کسان کونسلر حسن زئی 34، محسن علی یوتھ کونسلر پیواڑ 5، بی بی سکینہ خاتون کونسلر زیڑان یوسف خیل6، حبیبہ خاتون کونسلر سمیرشامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آزاد امیدواروں میں اکثر مجلس وحدت مسلمین کے مقامی رہنماؤں کےساتھ رابطے میں ہیںجن کی جلد ایم ڈبلیوایم میں شمولیت متوقع ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button