پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم سندھ کی صوبائی کابینہ کااجلاس، عزاداری سیل کا قیام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی کابینہ کا پہلااجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ مختار امامی، علامہ علی انور جعفری، ارشداللہ مکتبی سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔ کابینہ میں آئندہ تنظیمی لائحہ عمل بلدیاتی انتخابات اور محرم الحرام کی مناسبت سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، کاظم میثم

اس موقع پر علامہ باقر عباس زیدی نے کابینہ کی مشاورت سے علی حسین نقوی کو سندھ کے عزاداری سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا جبکہ عزاداری سیل کے دیگر اراکین میں ندیم جعفری، محمود الحسن، طارق بدوی، میر فائق جاکھرانی، سید زین رضوی اور چوہدری اظہر حسن شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button