پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کی ضلعی شوری کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل بہاولپور سید سکندر عباس کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن علامہ قاضی نادر حسین علوی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ یونٹس اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد نے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغازکردیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ایم ڈبلیو ایم اپنی شناخت کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے کے ساتھ ہونے والی محرومیوں کے خاتمے کے لیے اپناکردار ادا کریں گے۔ سید دلاور عباس زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب میں مضبوط ہورہی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button