پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم "عشق مصطفیؐ مرکز وحدت امت” کانفرنس منعقد کریگی، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے "عشق مصطفیٰ ؐمرکز وحدت امت” کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی اور ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر عباس اور دیگر عہداران نے شرکت کی۔ ناصر شیرازی نے تمام اضلاع کے تنظیمی مسئولین کو کہا ہے کہ وہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں جلوس میلاد النبیؐ کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button