پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین نے عمران خان کی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ، عمران خان نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خیریت دریافت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کوحقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ دیر قبل چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو ٹیلیفون کرکے ان کی احوال پرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ انہیں داخلی خودمختاری ، آزاد خارجہ پالیسی ، یکساں نظام انصاف، اور استعماری قوتوں سے حقیقی آزادی کیلئے لاہور سے اسلام آباد تک نکالے گئے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے احوال پرسی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وطن کے استحکام اور استقلال کی خاطر بیرونی طاقتوں کی غلامی سے نجات کا حصول ہمارے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی کی دیرینہ آرزو تھی ۔ ہم اپنے قائد شہید کے افکار ونظریات کی پیروی کرتے ہوئے وطن عزیز میں بیرونی مداخلت اور عدم استحکام کا راستہ روکنے کی ہر کوشش کا ساتھ دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں داعش نے عراق و شام میں اپنی بدترین کا شکست کا بدلہ ایران کے اندر لینا شروع کردیا، علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عمران خان کی جانب سے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی ، داخلی خودمختاری اور ملک دشمن استعماری قوتوں کی غلامی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم حقیقی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انشاءاللہ بھرپور شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو گرجانے کے سبب پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے زخم آئے تھے آپ گذشتہ کئی روز سے علیل ہیں اور گھر ہی میں آرام فرما ہیں۔ عمران خان نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button