پاکستانی شیعہ خبریں

عوامی مسائل کے سنجیدہ حل کیلئے کوششیں نہ کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم عوامی احتجاج کی کال دے گی,علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت ہاؤس انچولی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، جنہوں نے حال ہی میں کراچی کے سیکریٹری سیاسیات کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اجلاس میں ذیشان نقوی، میثم عابدی، کاظم عباس، فاران رضوی، محمد عباس، زین رضوی، سبط اصغر، کلیم رضا، فرحت عباس اور ڈاکٹر مدثر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن نے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو بار بار مؤخر کرنا کراچی کی عوام کو ووٹنگ کے عمل سے متنفر کرنے کی کوشش ہے، مجلس وحدت مسلمین جمہوری اقدار کی پامالی کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

اجلاس میں ملکی حالات، کراچی کی ناگفتہ بہ حالت، تنظیم کی فعالیت اور بلدیاتی مسائل کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا اور اس کے تدارک کے لئے حکمت عملی بھی وضح کی گئی۔ اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے ظالمانہ اقدامات اور رویوں کی بھی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے بلدیاتی مسائل پر قابو نہیں پایا گیا اور عوامی مسائل کے سنجیدہ حل کیلئے کوششیں نہ کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم عوامی احتجاج کی کال دے گی۔ اجلاس کے دوران تمام ذمہ داروں نے فیصلہ کیا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے روابط تیز کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button