ایم ڈبلیو ایم جمعہ 13 اکتوبر کو ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منائے گی
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں جمعہ 13 اکتوبر کو ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، جن میں اسرائیلی بربریت کی مذمت اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر پورے ملک کے تمام اضلاع، تحصیلیوں اور یونٹس کے مسئولین کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قبلہ اول کی آزادی تک ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں کارروائیاں اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہیں، جن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔