پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا مرکزی ’’کنیزان امام عصر (عج)‘‘ کنونشن 25 اور 26 جون کو منعقد ہوگا

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا تین سالہ مرکزی ’’کنیزان امام عصر (عج)‘‘ کنونشن 25 اور 26 جون بروز ہفتہ اور اتوار مرکزی امام بارگاہ شکریال میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے مرکزی کنونشن کے سلسلے میں رابطہ مہم مکمل کر لی گئی ہے، مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے خواتین عہدیداران شریک ہوں گی اور آئندہ تین سال کیلئے مرکزی صدر شعبہ خواتین کا انتخاب کریں گی۔

کنونشن کے مختلف سیشنز سے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی رہنماع علامہ سید احمد اقبال رضوی، اسد عباس نقوی، ناصر شیرازی، نثار علی فیضی، سیدہ زہراع نقوی، سیدہ معصومہ نقوی، سیدہ نرگس سجاد و دیگر خطاب کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کی ملک بھر سے آنے والی خواتین عہدیداران کنونشن کے آخری روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا انتخاب کریں گی، چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان کے نام کا اعلان کریں گے اور ان سے حلف لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button