اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

میرا مقصد میری قوم ہے، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے، عمران خان

شیعہ نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کردیا ہے کہ جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے، ایک ہی آواز ہوگی کہ حقیقی آزادی چاہیئے، امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میں آج آپ کے پاس کسی خاص مقصد سے آیا ہوں، میں بیس تاریخ کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنیوالا ہے، شہباز شریف جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلو، بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی چیری بلاسم جیسا وزیراعظم چاہتے تھے، انہیں شہباز کی صورت میں مل گیا، شہبازشریف کہتا ہے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، شہبازشریف تم بھکاری ہو ،تم بزدل ،تم ڈاکو ہو، تمہاری چوری کا پیسہ ملک سے باہر پڑاہے، تم سوچتے ہو کہ امریکا کی غلامی کرینگے تو کسی غلط فہمی میں نہ رہو۔ عمران خان نے واضح کیا کہ میرا مقصد میری قوم ہے، میں کیوں انکے مفاد کو امریکا کیلئے قربان کروں، مسلمان قوم گواہی دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی، ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتے ہیں، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button