پاکستانی شیعہ خبریں

میری وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، علامہ شاہد نقوی

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کسی دیگر وفاق کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو سیاق و سباق کیخلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، جو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مدارس کا معتبر پلیٹ فارم ہے۔ وہ وفاق المدارس الشیعہ کے ناظم امتحانات ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی دفتر جامعۃ المنتظر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسی وفاق کے پلیٹ فارم سے مدارس کی وحدت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مولانا سید شاہد حسین نقوی نے مرکزی دفتر کے عملے سے سالانہ امتحانات کے امور پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button