دنیا
میانمار حکومت کے مظالم کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روہنگیا مسلمانوں پر میانماری حکومت کے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔
میانمار کے مظالم کے خلاف قرارداد جنرل اسمبلی نے منظور کی۔ قرارداد میں میانمار سے روہنگیا مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
عالمی ذرائع کے مطابق میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر فوج کریک ڈاؤن میں ہزاروں افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں۔