دنیا
میانمار: فوج نے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 وزراء,نائب وزراء کو چلتا کیا
میانمار کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو چلتا کرنے کے بعد اقتدار سنبھال لیا ہے اوران کے 24 وزراء اور نائب وزراء کو برطرف کردیا ہے۔فوج نے ان کی جگہ 11 نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔
فوج کے زیرانتظام میاوڈے ٹیلی ویژن چینل پر سوچی کابینہ کے وزراء کی برطرفیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔فوج نے وزارتِ خزانہ ، صحت ، اطلاعات ، خارجہ امور، دفاع ، سرحدوں اور داخلہ سمیت مختلف وزارتوں کے نئے وزراء مقرر کیے ہیں۔
قبل ازیں سوموار کی صبح فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کے زیر قیادت حکومت کوبرطرف کرکے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور سوچی سمیت حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کو حراست میں لے لیا تھا۔