پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ سنی جماعتوں کے اتحادملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر چوتھی بار صدر منتخب

جس میں ملک کی اہم دینی ،مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت ۔

شیعہ نیوز : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اگلے تین سال کے ملی یکجہتی کونسل کے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے ۔ لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر جناب حافظ نعیم کی میزبانی اور ملی یکجہتی کے سربراہ جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت سپریم کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ملک کی اہم دینی ،مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی اور مولانا ظہیر کربلائی نے کی ، جبکہ شیعہ علماءکونسل سے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی اور علامہ عارف واحدی شریک ہوئے۔ اجلاس میں جناب لیاقت بلوچ نے گزشتہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ملی یکجہتی کے نئے سراہ کے چناؤ بارے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اجلاس میں شریک تمام جماعتوں کے سربراہوں ،نمائندوں اور عہدیداروں نے بلا مقابلہ جناب ڈاکٹر صاحبزادہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سمیت سمیت تمام شرکاء اجلاس نے اتفاق رائے اگلے تین سال کے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کو ملی یکجہتی کا صدر منتخب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سید ھاشم صفی الدین کی شہادت فلسطینی مسلمانوں کے عزم و حوصلے میں مزید تقویت کا باعث بنے گی،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی نےخطبہ استقبالیہ دیا ۔ تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری جناب لیاقت بلوچ صاحب نے فردا ًفردا ًتمام جماعتوں کے معزز نمائندوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان جماعتوں کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی ان کے بعد مرکزی اور آخری خطاب جناب ڈاکٹر محمد ابوالخیر زبیر نے تمام کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ ساتھیوں کے تعاون سے ملی یکجہتی کونسل کی شناخت باقی ہے ۔

جناب ڈاکٹر محمد ابوالخیر زبیر سربراہ ملی یکجہتی کونسل نے جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور سراہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button