پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملی یکجہتی کونسل کے فورم پرخلوص کے ساتھ تمام مکاتب فکر کا ایک ساتھ مل بیٹھنا عالمی شیطانی قوتوں کو ایک بہت بڑا پیغام ہے،علامہ شبیرمیثمی

اس سلسلے کے قیام میں ہمارے بزرگان بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی انتھک محنت اور جدوجہد شامل ہے

شیعہ نیوزـ : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے منصورہ لاہور میں منعقدہ اجلاس مجلس قائدین (سپریم کونسل) ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں موجودہ عالمی و ملکی اتحاد و وحدت کے حوالے سے اہم خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جن حالات و مشکلات میں ہے، اس کا بہترین حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے، خلوص کے ساتھ تمام مکاتب فکر کا ایک ساتھ مل بیٹھنا عالمی شیطانی قوتوں کو ایک بہت بڑا پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید ھاشم صفی الدین کی شہادت فلسطینی مسلمانوں کے عزم و حوصلے میں مزید تقویت کا باعث بنے گی،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مظلوم کے حامی تھے ہیں اور رہیں گے اور ظالم کے خلاف تھے ہیں اور رہیں گے۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان تمام مکاتب فکر کی ایک مشترکہ جماعت ہے، اس سلسلے کے قیام میں ہمارے بزرگان بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی انتھک محنت اور جدوجہد شامل ہے، اس سلسلے کو اسی جذبے سے قائم رکھا جائے گا، صدر اجلاس و دیگر میزبان احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button