پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نبیوں کی گستاخی، علامہ جواد نقوی اور محمد بن سلمان ایک پیج پر

علامہ جواد نقوی اور محمد بن سلمان ایک پیج پر ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انبیاء کو معصیت کار اور گناہ گار سمجھنے والے عقیدے میں علامہ جواد نقوی اور محمد بن سلمان ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام مسلمانوں اور بالخصوص ملت جعفریہ کا اس بات پر مسلم عقیدہ ہے کہ انبیاء ؑ اور پیغمبر ؑ معصوم ہیں یعنی خطا اور معصیت سے پاک ہوتے ہیں لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرزند علی ہزاروی المعروف علامہ جواد نقوی نے ان کی عصمت پر سوال اٹھا کر خود کو دائرہ اسلام سے خارج کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملعون محمد بن سلمان نے انبیاء کی شان میں گستاخی کرڈالی

گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک نجی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب انبیاء سے غلطیاں ہوسکتی ہیں تو ہم سے بھی ہوسکتی ہیں۔

اس سے قبل علامہ جواد نقوی نے بھی اپنے خطبہ جمعہ میں (جب نماز جمعہ شروع نہیں ہوئی تھی) تمام علما کا مذاق اڑاتے ہوئے حضرت آدم ؑ کو معصیت کرنے والا کہا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ نیوز کی نشاندہی، علامہ جواد نقوی نے گناہ کا اعتراف کرلیا

علماء کا اس بات پر مسلم اتفاق ہے کہ انبیاء کے معصوم ہونے کا مخالف اور انہیں معصیت کار کہنے والادائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔

اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور علامہ جواد نقوی کو چاہیے کہ دونوں اپنے اس عقیدے پر خدا کے حضور توبہ کریں، ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے اس گناہ پر معافی مانگیں کیونکہ دونوں نے یہ بات ویڈیو میں کی ہے اور دوبارہ کلمہ پڑھ کر اسلام کے دائرے میں داخل ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button