پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعظم کا شہداء لواحقین سے ملاقات میں تاخیر پر ترجمان و معاون خصوصی ندیم افضل چن اپنے عہدے سے مستعفی

عمران خان ۔۔۔۔ شہیدوں کا خون تمہارا دامن نہیں چھوڑے گا ،باضمیر سیاستدان ندیم افضل چن نے سانحہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان کی انا پرستی، وارثان شہدائے کوئٹہ سے ملاقات میں تاخیر اور انکے معاونین سے سوشل میڈیا تکرار کہ بعد معاون خصوصی وزیراعظم کہ عہدے سے استعفی دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نےاپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاس معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہو جائے۔ اس سے قبل کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاتھا کہ اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو۔۔۔میں شرمندہ ھوں ، ترجمان وزیر اعظم ڈاکٹر شہباز گل کے ٹوئٹ ’’آپ دونوں میرے لئیے قابل احترام-جب آپکا لیڈر مشکل فیصلہ کرتا ہے تو وہ فیصلہ کرنا بھی مشکل ہوتا ہےاوراس کا دفاع بھی۔میرے لئیے آسان ہے چپ رہنا۔میڈیا سے غائب ہو جانا۔ عوام میں مقبول بیانیے کیطرف کا بیان دینا۔میں سوچ سمجھ کر اپنے لیڈر کا دفاع کررہا ہوں بھلے مجھ پر جتنی بھی تنقیدہو۔‘‘کے جواب میں ندیم افضل چن نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ

’’یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ھے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نھیں کی۔۔ایک دربار سیاست یھاں ھے۔ایک روز-مھشر مجھے محمد وآل محمد کی سفارش۔لابی اور گداگری میری ضرورت ھے۔۔آجکل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ھے جو میں نا پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔۔۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button