پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سفیر عزاسید ندیم رضا سرور نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سفیر عزا، ناشر کربلا اور عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں و ذاکر اہل بیتؑ سید ندیم رضا سرور نے ایام فاطمیہ کی مجالس کیلئے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سفیر عزا سید ندیم رضا سرور نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ سید ندیم رضا سروراپنے دونوں فرزندوں سید علی شناور اور سید علی جی کے ہمراہ ایام فاطمیہ کی مجالس کے سلسلے میں پاکستان تشریف لارہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ کی قرآنی خدمات

سید ندیم رضا سرور کے مطابق 9 تا 13 جمادی الاول کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی ایام فاطمیہ کی مرکزی مجالس عزامیں 12 جمادی الاول کو علی شناور اور علی جی نوحہ خوانی کریں گےجبکہ 13 جمادی الاول کو سفیر عزا جناب ندیم رضا سرور نوحہ خوانی و ذکر جناب سیدہؑ کریں گے۔

سفیر عزاسید ندیم رضا سرور نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
سفیر عزاسید ندیم رضا سرور نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

ان مجالس عزا سے خطاب مولانا سید علی رضا رضوی فرمائیں گے جبکہ مجالس عزا کا اہتمام خادمین اباب عبداللہ و ابوالفضل کی جانب سے کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button