مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نجف اشرف، حشد الشعبی کے ہاتھوں اہم داعشی کمانڈر گرفتار

شیعہ نیوز:عراق کی سرکاری افواج میں شام عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے مقدس اسلامی شہر نجف اشرف سے عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک اہم کمانڈر گرفتار کر لیا ہے۔ حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عوامی مزاحمتی فورسز نے ایک حساس آپریشن میں "س ص ع” نامی داعشی دہشتگرد کو نجف اشرف سے گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ داعشی کمانڈر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ حشد الشعی کی جانب سے اس ہفتے کے دوران عراق کے صوبوں دیالی، صلاح الدین اور الانبار میں باقیماندہ دہشتگردوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے بنائے گئے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ اور اسلحے کے کئی ایک گودام ضبط کئے جا چکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close