پاکستانی شیعہ خبریں

نلتر کا واقعہ جی بی کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے، آغا راحت حسین

شیعہ نیوز: مرکزی امامیہ کونسل کا ہنگامی اجلاس، نلتر کے دلخراش واقعہ کی بھرپور مذمت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا نلتر کا واقعہ جی بی کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انتظامیہ دہشتگردانہ عمل کے پس پشت عناصر کو بے نقاب کرے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی امامیہ کونسل گلگت وزیر محمد مظفر عباس نے کہا ملک دشمن قوتوں کو علاقے کی ترقی پسند نہیں، جب بھی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کی بات ہوئی ہے، ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے، ہم نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی، بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button