سردار قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں رہبر معظم کی آخری تکبیر کا ترجمہ
رہبر کی طرف سے سردار شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کے جنازے پرپڑھی گئی آخری تکبیر کا اردو ترجمہ
اللّهُمَّ انّ هولاء المُسَجّون قُدّامَنٰا عبادک وَابْنُ عبادک وَابْنُ امائک نَزَلَوا بِکَ وَاَنْتَ خَیْرُ مَنْزُولٍ بِه
ِخداوندا یہ کفن میں لپٹے جو ہمارے سامنے ہیں تیرے بندے ہیں اور تیرے بندوں اور کنیزوں کے بیٹے ہیں ۔ یہ تیری بارگاہ میں پہنچے ہیں اور تو بہترین ذات ہے جس کے پاس پہنچے ہیں ۔
اللهُمَ انهم مُحتاجون اِلی رَحمَتک و انتَ غَنی عَن تعذیب عِبادک
خداوندا وہ تیری رحمت کے محتاج ہیں اور تو اپنے بندوں پر عذاب کرنے سے بے نیاز ہے۔
اللّٰهُمَّ إِنْ كانَوا مُحْسِنین فَزِدْ فِي إِحْسانِهِم وَ إِنْ كانَوا مُسِيئین فَتَجَاوَزْ عَنْهُم.
خداوند اگر تیرے نیک بندے تھے تو ان کی نیکیوں میں اضافہ فرما اور اگر گناہگار تھے تو ان کے گناہوں سے درگذر فرما۔
اللّٰهُمَّ إِنَّا لَانَعْلَمُ مِنْهم إِلّا خَيْراً وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهم مِنَّا
خداوندا ہم ان کی نیکیوں کے علاوہ نہیں جانتے اور ان کے حال سےتیری ذات ہم سے زیادہ جانتی ہے۔
اللُهم صَلِّ عَلی مُحمد و آل مُحمدِ اللهُم ادخلهُم فی رَحمتک و رِضوانک
خداوندا محمد و آل محمد پر درود فرما اور انہیں اپنی رحمت اور رضوان میں داخل فرما۔
اللهُم اِنک توفیتهُم مُتلطخین بِدمائهم فِی سَبیل رضاک مُستشَهدین بَینَ ایدیهِم مُخلصین فِی ذلک لوَجهکَ الکَریم
خداوندا آپ نے اس حال میں ان کی روح قبض فرمائی کہ تیری رضا کی راہ میں اپنے خون میں لت پت تھے اور تیرے سامنے شہید ہوئے تیری ذات کےلیے اے کریم پروردگار تیری راہ میں مخلص تھے ۔
اللهُم فاعلِ دَرجاتِهم و احشُرهُم مَعَ مُحمدِ و آله الطاهرینَ و الحقنا بِهم و ارزُقنا الشَهادة فی سَبیلک یا مولای
خداوندا پس ان کے درجات بلند فرما اور انہیں محمد و آل محمد کے ساتھ محشور فرما اور ہمیں بھی ان کے ساتھ ملحق فرما اور پروردگارا اپنی راہ میں شھادت کی موت کو ہمارے لیے بھی نصیب فرما ۔
الحَمدُ اللهِ الذی اکرم المُستشهدینَ فی سَبیله . اَلحمدُ لله الذی رزقنا الشهادة فی سَبیله. اَلحمدُ للهِ الذی رزقنا الجَهاد فی سَبیلِ الاِسلام.
حمد اس خدا کی جس نے اپنی راہ میں شہید ہونے والوں کو کرامت بخشی ۔حمد اس خدا کی جس نے اپنی راہ میں شھادت اور راہ اسلام میں جھاد کو ہماری روزی قرار دیا ۔