اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، اس نے الیکشن جیتنے کے لئے کشیدگی کو ہوا دی، بھارت بھی میں بہت بڑا طبقہ مودی کی سوچ سے متنفر دکھائی دے رہا ہے

زرائع کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلائے جانے کی خبر کے بعد بھارتی حکومت شدید اضطراب میں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جانا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،جس سے بھارت وزیراعظم شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہے، بھارت اس اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے، ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکیورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، اس نے الیکشن جیتنے کے لئے کشیدگی کو ہوا دی، بھارت بھی میں بہت بڑا طبقہ مودی کی سوچ سے متنفر دکھائی دے رہا ہے، بھارتی مظالم سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے اور وہاں اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے، بھارت نے وادی کو جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، کروڑوں مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button