پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معرکہ آزادی فلسطین حق و باطل لے درمیان فرق کرنے والا معرکہ ہے ، سید ناصر شیرازی

مرکزی جنرل سیکریٹری نے مسئلہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کو یزیدیت سے تعبیر کرتے ہوئے ظلم کے مقابل قیام کو حسینی فکر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی و کامیابی کا واحد حل راہ حسین ابن علی علیہ السلام پر چلنے میں ہے ۔

شیعہ نیوز: شاہجہاں ہال بہاولپور میں قائد اعظم میڈیکل کالج کے طلبا ،امامینز QMCکے زیر اہتمام شاندار، باہدف اور منظم یوم حسین علیہ السلام کی سالانہ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری نے مسئلہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کو یزیدیت سے تعبیر کرتے ہوئے ظلم کے مقابل قیام کو حسینی فکر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی و کامیابی کا واحد حل راہ حسین ابن علی علیہ السلام پر چلنے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ثابت ہوا ہے کہ مسلکی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر جن اکائیوں سے فلسطینیوں کو مدد کی امید تھی وہ پوری نہیں ہوئی جبکہ اس سخت وقت میں غلامان علی ابن ابی طالب علیہ السلام میدان میں آئے اور وحدت اسلامی کی عظیم مثال رقم کی ۔اپنا سینہ دشمن کے سامنے پیش کر کے سینکڑوں بہترین جوان قربان کر کے انہوں نے جس انداز سے اہل فلسطین کی مدد کی وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: 17 ستمبر، شہید ناموس رسالتؐ ایم ڈبلیوایم کے رہنما شہیدسید علی رضا تقوی ؒ کا 12واں یوم شہادت

انہوں نے کہا کہ معرکہ آزادی فلسطین حق و باطل لے درمیان فرق کرنے والا معرکہ ہے اور جو بھی اس معرکہ حق و باطل میں کسی نہ کسی انداز میں اہل فلسطین اور ان کی مزاحمت کے ساتھ نہیں کھڑا وہ اہل باطل کا معاون ہے چاہے خود کو مسلمان ہی کیوں نہ کہتاہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسرائیل کو شکست دے رہے ہیں۔ہماری زمہ داری ہے کہ ان کے حق پر مبنی بیانیہ کو سپورٹ کرنے کے لئے میڈیا، عوامی رائے عامہ ،پالیسی سازی وغیرہ میں بھر پور کردار ادا کر کے فلسطینیوں کے لہو کے پیغام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب سے علامہ رضا داودانی سمیت اہلسنت علما نے بھی خطاب کیا اور فکر امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دور حاضر کی کربلا میں اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کی طرف متوجہ کیا۔۔قبل ازیں ہال پہونچنے پر برادر ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا میزبانوں نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا ۔کانفرنس میں طلبا اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی اور انہماک سے مقررین کو سنا۔برادر ناصر شیرازی نے کانفرنس کے منتظمین کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button