پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

طلباءوطالبات پاکستان کی نظریاتی اساس کی جغرافیائی اساس اور بنیادوں کی طرحفاظت اور دفاع کو یقینی بنائیں، سید ناصرشیرازی

شیعہ نیوز: مقامی تعلیمی ادارے میں منعقدہ تقریب میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی نظریاتی اساس کو جغرافیائی اساس اور بنیادوں کی طرح اہم قرار دیتے ہوئے ان اقدار جن کی بنیاد پر پاکستان کا قیام ممکن ہوا کی حفاظت اور دفاع پر زور دیا ۔

انہوں نے فلسطین میں جاری نسل کشی، عورتوں اور بچوں کے قتل عام میں مغرب کو باقاعدہ شریک گردانتے ہوئے مغرب کے دوہرے معیارات کے مقابل فکری قیام پر زور دیا ۔انہوں نے پاکستان میں امید کے پہلو پر زور دیتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مورال بلند رکھنے اور عزم و حوصلہ کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا اور اس سارے عمل میں جوانوں کے کردار کو کلیدی قرار دیا ۔وال آف ہوپ طلباء اور جوانوں پر مشتمل آرگنائزیشن ہے جو مختلف پہلوؤں سے تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے ۔تقریب میں اسلام آباد اور نزدیک سے کئی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button