اہم پاکستانی خبریں

اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لئے جعفرطیار کا دورہ کیا ناصر حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر بلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لئے جعفرطیار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی اسمبلی سندھ 89 ملیر کے ممبر جناب سلیم بلوچ صاحب اور جناب ساجد جوکھیو صاحب اور کمشنر کراچی سہیل راجپوت صاحب ڈپٹی کمشنر ملیر جناب گہوار علی لغاری صاحب اور ڈی سی واٹر بورڈ ملیر عثمان خاصخیلی بھی موجود تھے۔

6 محرم الحرام کو وزیر بلدیات نے جعفرطیار کا دورہ کیا اور بلدیاتی و ترقیاتی کام کروانے کا وعدہ کیا،جبکہ آج سے محرم کے جلوسوں کا آغاز ہوجائےگا۔

اس موقع پر انہوں نےمرکزی امام بارگاہ کے اطراف میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور غازی عباس ٹرسٹ کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کے بعد اسی وقت آرڈر بھی جاری کیےکے کام جلد کیئے جائیں۔

واضح رہے کہ محرم کی آج 6 تاریخ ہوگئی ہےلیکن وزیر بلدیات صاحب کو آنے میں پانچ دن لگ گئے اس دوران بلدیاتی اور ترقیاتی کام نامکمل ہونے کی وجہ سے عزاداروں نے جو مشکلات برداشت کی انہیں اسکا علم نہیں۔

جبکہ ان پانچ دنوں میں واٹر بورڈ کی ایک گاڑی تک بارش کا پانی صاف کرنے کے لئے موجود نا تھیں، البتہ آج وزیر بلدیات کا دورہ تھا لہذا صبح سے صفائی کرنے والا عملا بھی موجود تھا اور جو صفائی کررہا تھا۔

دوسری جانب کل 5 محرم کا جلوس بھی بارش کے کھڑے پانی پر سے گذار ،جو صفائی کا عملا وزیر بلدیات کی آمد سے قبل متحرک تھا کل کہاں غائب تھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button