
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
چیف آرگنائزر ایم ڈبلیوایم پاکستان ڈاکٹر سید ناصرشیرازی کی وفدکے ہمراہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی سے ملاقات
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین مرکزی نصاب کونسل کا ایک اعلیٰ سطح وفد ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی مرکزی چیف آرگنائزر کے قیادت میں اسلامی نظریاتی کونسل میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات، یکساں نصاب تعلیم میں ملت تشیع کو درپیش نصابی مشکلات اورتحفظات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی ایم ڈبلیو ایم ، مجلس علما مکتب اہلیبت کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین علوی اور شمس کامل موجود تھے۔