پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے، سید ناصر شیرازی

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے۔

شیعہ نیوز: نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کی فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے ریلی میں شرکت اور خطاب، مقررین میں سید ناصرشیرازی،عبداللہ گل، سبوغ سید، کنیز فاطمہ ایڈووکیٹ شامل تھیں۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست دے دی ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں, جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں جاری ہولوکاسٹ کو بیان کریں، یونیورسٹیوں میں مغرب کے دوہرے معیارات پر مقالے لکھے جائیں، علمی بنیادوں پر اسرائیل کو غیر قانونی اور جارح ثابت کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا کے غیرت مند عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button